Tuesday, January 15, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی ادائیگی کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمام نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی ادائیگی کی بھی منظوری دی، ذاتی طور پر یاگفٹ سکیم کے تحت منگوائی جانے والی گاڑیوں پر پاکستانی شہری خود یا مقامی خریدار زرمبادلہ کی صورت میں ادائیگیاں کریں گے۔

کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔

کمیٹی نے یہ فیصلہ کامرس ڈویژن کی سفارش پر کیا۔

کمیٹی نے صنعت کو کپاس کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے کپاس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی جو اس سال یکم فروری سے تیس جون تک موثر ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FA1fT6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times