Tuesday, January 15, 2019

اردو ادب کے ممتاز شاعر محسن نقوی کو ہم سے بچھڑے تئیس سال بیت گئے

محسن نقوی کی آج برسی منائی جا رہی ہے
’’حسن ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہوا ہم وہیں رہے زمانہ گزر گیا‘‘، اردو ادب کے ممتاز شاعر محسن نقوی کو ہم سے بچھڑے تئیس سال بیت گئے۔

محسن نقوی کی آج برسی منائی جا رہی ہے ۔

محسن نقوی 5 مئی 1947ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔

ان کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا ۔

انہوں نے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے اردو میں ایم اے کیا اور اسی دوران ان کا پہلا مجموعہٗ کلام منظرِعام پرآیا۔

بعد ازاں وہ لاہورمنتقل ہوگئے اورادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے لگے جس کے سبب انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔

1994ء میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

ان کی شاعری کا محور معاشرہ، انسانی نفسیات، رویے، واقعہ کربلا اوردنیا میں ازل سے جاری معرکہ حق و باطل ہے۔

ان کے شاعری مجموعوں میں بندقبا، ردائے خواب، برگ صحرا، موج ادراک، ریزہ حرف، عذاب دید، طلوع اشک، رخت شب، فرات فکر، خیمہ جاں اور میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی شامل ہے۔

15جنوری 1996ء کو محسن نقوی کو لاہور میں قتل کر دیا گیا اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

وہ ڈیرہ غازی خان میں آسودہ خاک ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FzTL2f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times