چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے طریقہ کار تبدیل کیا، ہر قیمت پر بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں، کوئی بھی فرد نیب تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب کی موجودہ قیادت نے میگا کرپشن کیسز کو الماریوں سے نکالا، احتساب سب کی پالیسی پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے پرعزم اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
چیئرمین نیب تقریب کے دوران مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین میں 74 کروڑ 79 لاکھ کے چیک تقسیم کیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2StKJYn
0 comments: