
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹنے والا ٹولہ اکٹھا ہو گیا ہے، اگر ان کا سمجھوتہ ہو گیا تو بڑی خوش آئند بات ہے۔ ہم چوروں اور ڈاکوؤں کے اس گروہ سے ایک ساتھ ہی نمٹیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان کے اکٹھے ہونے سے ہمارے لیے مزید آسانیاں ہو جائیں گی۔ شریف اور زرداری خاندان کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے قوم کی دولت کو بے دردی کیساتھ لوٹا، قوم کی لوٹی دولت کا ان کو جواب دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کا قانون ختم، اب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ چور اور لیٹرے متحد ہو گئے ہیں، ان کے اکٹھے ہو جانے سے ہمیں آسانی ہوگی، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، نیب آزاد ادارہ، حکومت کو جوابدہ نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AL9V5S
0 comments: