سری لنکن کرکٹر تھسارا پریرا نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر بورڈ سے مسز لسیتھ مالنگا کی شکایت کردی۔
انھوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کے نام خط میں لکھا کہ حالیہ دورئہ نیوزی لینڈ کے دوران محدود اوورز کی ٹیم کے قائم مقام کپتان لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیاکہ میں نے ٹیم میں جگہ کیلئے وزیر کھیل سے سفارش کرائی،
ان کی باتوں پر لوگوں نے یقین کرلیا اور میں پورے ملک میں مذاق بن کررہ گیا ہوں،
بورڈ اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DNfLFO
0 comments: