Wednesday, January 23, 2019

اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت مزید 200 ارب کے ٹیکس لگا کرعوام کی زندگی اجیرن بنانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں انوکھا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، تیسرے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا تاہم ایوان میں رہ کر اپنی بات کریں گے اورحکومت کی سنیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AZx30y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times