Saturday, January 26, 2019

سرمایہ کاری کے باوجود کوئی رزلٹ سامنے نہیں آرہا: مرزا کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ نے قومی ہاکی فیڈریشن سے قومی کھیل کی بدحالی بارے جواب طلب کرلیا
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی ہاکی فیڈریشن سے قومی کھیل کی بدحالی کے حوالے سے جواب طلب کرلیا،سرمایہ کاری کے باوجود کوئی رزلٹ سامنے نہیں آرہا،

بتایا جائے پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ پانچ سال میں 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کہاں خرچ کی ، کارکردگی پر احتساب ہوگا اور سب کو جواب دینا ہوگا۔

جمعہ کو وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی بری پرفارمنس خود تسلیم کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجوہات ہیں کہ صوبوں نے ہاکی پر توجہ نہیں دی، تمام فیڈریشن اپنی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی سرمایہ کاری کے باوجود کوئی بھی رزلٹ سامنے نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس منسٹری ڈیوال ہوگئی ہے میڈیا کی نشاہدہی پر سپورٹس بورڈ کے کئی معاملات کا پتہ چلا جن سے نا واقف تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ 5 سال میں 50 کروڑ کی گرانٹ کہاں خرچ کی گزشتہ 5سالوں میں پی ایس بی کی کارکردگی کیا ہی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی پالیسی ہے کہ دیئے گئے پیسوں کا حساب لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی کھیل ہاکی 20 ویں نمبر سے بھی نیچے ہے، ہاکی فیڈریشن بتائے کہ قومی کھیل کی بدحالی کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہاکہ کارکردگی پر احتساب ہوگا اورسب کو جواب دینا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S7lSfT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times