
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ ہونے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مشکور ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ہماری بہت سے دوست ہیں ۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف جذباتی سیریز ہوگی ۔
ایک طرف تو ہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی پاکستان آمد کو خوش آمدید کہیں گے اور دوسری طرف ویمن کرکٹ کی بانی مرحومہ شرمین خان کو بھی یاد کررہے ہوں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز جیسی ٹاپ ٹیم کیخلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے تجربہ کیلئے بہت اہم ہوگی اور امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ میچز ہوں گے اور تماشائی کافی بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کیلئے آئیں گے۔
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی مقرر ہونے والی کپتان آل رائونڈر بسمعہ معروف کی عمر 27 سال ہے اور وہ ابتک 98 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہیں ۔
انہوں نیدونوں فارمیٹ میں بالترتیب 2329 رنز اور 1724 بنائے ہیں جبکہ بطور لیگ اسپنرز وہ ون ڈے میں 41 اور ٹی ٹونٹی میں 35 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں ۔
آئی سی سی ویمن ون ڈے رینکنگ میں ان کا کا بطور بلے باز نمبر 28 اور بطور بولر 59 ہے جبکہ بطور آل رائونڈر 25 واں نمبر ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بسمعہ معروف کا نمبر بیٹنگ میں 18 اور بولنگ میں 69 واں اور آل رائونڈرز میں 20 واں نمبر ہے ۔بسمعہ معروف آسٹریلیا کیخلاف کوالالمپور میں ہونے والی کرکٹ سیریز زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں تھیں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CIGxgF
0 comments: