Wednesday, January 30, 2019

پشاور میں حساس ادارے کی کارروائی، اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

پشاور میں حساس ادارے کی کارروائی، اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
حساس ادارے نے بروقت کارروائی کر کے باڑہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، پشاور میں دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور خفیہ ادارے نے مشترکہ کارروائی میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ پشاور میں دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشتگرد مارٹر گولوں سے حساس مقامات کو نشانہ بناسکتے تھے۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں مارٹر گولے، آرٹلری میزائل، اینٹی پرسنل مائنز اور اینٹی ٹینک راؤنڈ شامل ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 22 مارٹر گولے، آرٹلری میزائل، 22 اینٹی پرسنل مائنز، 30 اینٹی ٹینک راؤنڈ اور 3 آر پی جی سیون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی بوری میں چھپایا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G8Q6ca

0 comments:

Popular Posts Khyber Times