سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نیب کو تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت پی ایس او کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے،اب نیب بورڈ میٹنگ میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گا۔
جس پر عدالت نے نیب کو تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا کیس نمٹا دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VmIaJr
0 comments: