
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے پراجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر قانون، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ساہیوال واقعے کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال پرغورہوگا اور وزیراعلیٰ کو واقعے سے متعلق تحقیقات پرپیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت ریاست کے ذمے ہوگی اور اس واقعے کو مثال بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جسے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FLmmBP
0 comments: