Sunday, January 20, 2019

آج کراچی میں ابرِ رحمت برسنے کی پیشن گوئی

 کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے
محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اچھی خبرسنا دی، آج شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور اس وقت مکران کے ساحلی علاقے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

کوئٹہ میں بھی بادل برس پڑے اور جبکہ خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری نے موسم مزید سرد کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جگہ فیصل آباد،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا مزید امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T2wvOr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times