
وزراء کی مسلسل غیر حاضری پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کروائی گئی۔
جبکہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی غیر حاضری پر اپوزیشن نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر کی غیر حاضری پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو لکھیں کہ وزیر کیوں ایوان میں نہیں آتے، وہ جواب دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sIPu59
0 comments: