
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔
دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 4 افراد کے ہلاک اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک شدگان میں آگ بجھانے والے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دھماکے سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، تصاویر میں تباہ ہونے والی گاڑیاں اور ٹوٹے ہوئے شیشے سڑک پر پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Énorme #explosion au cœur de #Paris #75009 pic.twitter.com/MaLQxeCxPR
— matthieucroissandeau (@croissandeau) January 12, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TMBmD9
0 comments: