Saturday, January 12, 2019

بڑی تعداد میں پاکستانی ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز دے رہے ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ''میں پاکستان ہوں'' مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور بڑی تعداد میں پاکستانی ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز دے رہے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ دنیا بھر میں یہ مہم شروع کرنے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم میں شرکت کیلئے جلد شمالی امریکہ جائیں گے۔

مہمند ڈیم کی تعمیر کی لاگت سے متعلق ایک سوال پر چیف جسٹس میاں ثاقب نے کہا کہ اس ڈیم کی تعمیر کیلئے تقریباًچودہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

ادھر چیف جسٹس نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سزائے موت کے ذہنی معذور قیدی خضر حیات کی پھانسی کی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سزا مزید احکامات تک معطل کر دی ہے۔

انہوں نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں پر لیا کہ ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایک ذہنی معذور قیدی کو منگل کو پھانسی دینے کی سزا مقرر کی ہے۔

اسے جیل کے طبی عملے کی تشخیص میں ذہنی مریض قرار دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے معاملے کی سماعت کیلئے کل (پیر) کی تاریخ بھی مقرر کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FnFFSp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times