Saturday, January 12, 2019

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ: اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم

 فوجی عدالتیں
وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو رکنی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ رکھے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطوں میں وزارت قانون اور داخلہ کے تیار کردہ مسودے بھی پیش کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل پر اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D8iLvZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times