
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1304 ڈالر سے کم ہو کر 1300 ڈالر ہو گئی۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 200 روپی اور دس گرام سونے کی قیمت میں 173 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی 67300 روپے سے کم ہو کر 67100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57700 روپے سے کم ہو کر 57527 روپے ہو گئی۔
پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00 اور دس گرام چاندی کی قیمت 745.88 روپے پر مستحکم رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DFvWF0
0 comments: