Tuesday, January 29, 2019

ایف بی آر نے شہباز شریف کی لندن میں 4 فلیٹس کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دیں

ایف بی آر نے شہباز شریف کی لندن میں 4 فلیٹس کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دیں
لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی جبکہ 20 فیصد رقم نقد جع کروائی گئی تھی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں جن میں 30 بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409 شامل ہیں۔ شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے تھے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سمیت متعدد کرپشن مقدمات میں تحقیقات کررہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2COaY57

0 comments:

Popular Posts Khyber Times