Wednesday, December 19, 2018

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آئی جی ریلویز پولیس تعینات

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آئی جی ریلویز پولیس تعینات
وفاقی حکومت نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو آئی جی ریلویز پولیس تعینات کردیا ہے۔

بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے کیبنیٹ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری پارلیمانی امور اشرف احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی اور ان کی جگہ اورنگزیب حق کو وفاقی سیکریٹری پارلیمانی امور لگا دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ داؤد احمد کو چیف سیکریٹری آزاد کشمیر لگا دیا دیا ہے۔

میاں وحید الدین اورآئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ضرار حیدر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ضرار احمد خان کے خلاف انکوائری رپورٹ آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

بلوچستان میں تعینات ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ سترہ کے افسر طحہ سلیم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمبٹ ڈویژن نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QDFrg2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times