Thursday, December 29, 2022

بیوی پر مچھلی کو فوقیت دینا شوہر کو مہنگا پڑگیا

بیوی پر مچھلی کو فوقیت دینا شوہر کو مہنگا پڑگیا
چینی خاتون نے اپنے شوہر سے عدالت کے ذریعے طلاق کی درخواست دی ہے کہ اس کے شوہر کو مچھلی پکڑنے کا جنون ہے اور وہ وقت نہیں دیتا بس اپنا وقت دوستوں کے ساتھ ماہی گیری میں گزارتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ شینڈونگ کے جیوئے علاقے میں ’زینگ‘ نامی خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کی مچھلی پکڑنے کی لت نے پورے گھر کو تباہ کر دیا ہے۔ نہ وہ دو بچوں پر توجہ دیتا ہے، نہ گھریلو امور میں دلچسپی لیتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ وہ دس برس تک خوش و خرم رہنے کے بعد اب اس سے علیحدگی چاہتی ہے۔

بیوی کے مطابق شوہر ہر شام کو گھر سے نکل جاتا ہے اور گھنٹوں مچھلی پکڑنے میں گزارتا ہے۔ پھر گھر آکر بھی وہ اسمارٹ فون کو تکتا رہتا ہے۔ اس نے کہا کہ اب طلاق کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا ہے۔ شوہر کوئی مدد نہیں کرتا اور اب میں بہت تھک چکی ہوں۔‘ خاتون نے عدالت میں بتایا۔ شوہر صبح کام پر جانے کے بعد گھر آکر اسمارٹ فون دیکھتا رہتا ہے اورکھانے کے بعد مچھلی پکڑنے نکل جاتا ہے اور رات دیر کو واپس لوٹتا ہے۔

دوسری جانب مسلسل بیوی کی شکایت کے بعد شوہر نے بھی طلاق دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/zf03ckQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times