
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں براہ راست بھارتی فائرنگ میں چودہ بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور دوسو افراد کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شہید کیے گئے افراد میں تین ماہ کے بچے کا والد بھی شامل ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھارہ ماہ کی بچی حیبہ کو نابینا کرنے سے لے کر چودہ برس کے کشمیری نوجوانوں کو قتل کر دینا روز کا معمول ہے۔
From blinding 18 month baby #hiba, to murdering 14 year old Kashmiri boys, #India makes a mockery of human rights everyday in IOK #Kashmirbleeds (2/3)
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) December 15, 2018
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پشت پناہی سے ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے انسانی حقوق کے بارے میں ہائی کمشنر کے انکوائری کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RXJaSk
0 comments: