Wednesday, December 19, 2018

سپریم کورٹ کافیصل رضا عابدی کی معافی پر فیصلہ

سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی کی درخواست کی سماعت کی۔

وکیل فیصل رضا عابدی نے کہا کہ فیصل رضا عابدی نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق سینٹر کو قبول کی معافی قبول کی جائے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ جائز تنقید پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا،تنقید ایک حد تک ہونی چاہئے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہمارے سامنے معافی کی صرف ایک درخواست تھی،تھوڑی سی احتیاط کرلیا کرلیں۔

سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی،سپریم کورٹ نے کہا کہ معافی قبول ہونے کا دیگر مقدمات پر اثر نہیں ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SXjN2Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times