Wednesday, December 19, 2018

عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو‘عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی

عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو‘عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی
عاصم رضا کی مزاح سے بھرپور رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

ڈائریکٹر عاصم رضا کی دوسری فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی اس حوالے سے فلم کا ریپ اپ ایونٹ منعقد کیا گیا، اس فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور ہیں، فلم کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے۔

ڈائریکٹر عاصم رضا کا کہنا تھا کہ اس فلم سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، دل سے پہلے پہلی فلم بن سکتی ہے لیکن دل اور دماغ سے دوسری فلم بن رہی ہے ۔

اس قبل 2015 میں عاصم رضا کی پہلی فلم ہو من جہاں ریلیز ہوئی تھی جس کے مرکزی کردار شہریار منور اور ماہرہ خان تھے ۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ یہ فلم رومانس اور مزاح سے بھرپور ہوگی ،فلم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اس کو عید الالضحیٰ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

فلم ’پرے ہٹ لو‘میں فلم کی کاسٹ میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں، اداکارہ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی جس میں وہ مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ کام کریں گی۔

معروف اداکار فواد خان ، ماہرہ خان ، میرا ، سونیا جہاں کو بھی فلم’پرے ہٹ لو‘میں ایک خصوصی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ، فلم میں میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آزان سمیع خان نے ترتیب دی ہے ۔

فلم کے مرکزی کردار کیلئے اداکارہ ماہرہ خان کے انکار کے بعد مایا علی کو کاسٹ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار عاصم رضا کی کوئی بھی فلم ہو وہ میری میری فلم ہے چاہے اس میں میں ہوں یا نہ ہوں ۔

یاد رہے کہ فلم 'پرے ہٹ لو' آئندہ برس 2019 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rLyVVv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times