
سندھ میں گیس کے سنگین بحران کے باعث شہرِ قائد میں ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو مسلسل گیس کی سپلائی بند ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ بھر میں گیس کے بحران سے شہر قائد کے باسی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، مسلسل ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشے بھی سڑکوں سے غائب ہیں جس کے باعث نہ صرف اس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے پریشان ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CdCdHl
0 comments: