
میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹیفائی نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔
اس رپورٹ میں کمپنی نے اپنے صارفین کے حوالے سے اعداد و شمار بھی شامل کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے فعال صارفین کی تعداد بڑھ کر191 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
وہ صارفین جنہوں نے اسپاٹیفائی کی سروس کو سبسکرائب بھی کررکھا ہے،
ان کی تعداد 87 ملین ہے۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں یہ تعداد 4 ملین زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ ایپل میوزک کے سبسکرائبرز کی تعداد 43.5 ملین ہے۔ یوں اسپاٹیفائی کو واضح برتری حاصل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PioulH
0 comments: