Wednesday, December 5, 2018

شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دوں گی ‘اداکارہ ناہید شبیر

شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دوں گی ‘اداکارہ ناہید شبیر
کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ناہید شبیر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دوں گی ،2019ء میری شادی کا سال ہو سکتا ہے ،مجھے کھانے پکانے سے عشق ہے ،اگرمیں اداکارہ نہ ہوتی تو اس وقت اپنا ایک ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتی ۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے شاعری سے بھی لگائو ہے اور پروین شاکر ،مرزا غالب ،منیر نیازی ،گلزار کی شاعری سے متاثر ہوں ،بھارت سے تعلق رکھنے والے شاعر گلزار نے میری ڈرامہ سیریل کے تھیم سونگ بھی لکھے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے 2002ء میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور چار سال کے بعد میں نے اپنی ذاتی ڈرامہ سیریل پروڈیوس کی اب تک سات ڈرامہ سیریل پروڈیوس کر چکی ہوں اور خواہش ہے کہ فلم کی ڈائریکشن بھی دوں ۔

ناہید شبیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوئی مگر میری اولین ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اس لیے کبھی فلم کی طرف جانے کا نہیں سوچا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SC7ZDl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times