Monday, December 3, 2018

کائنات رانا ایک بار پھر بڑی مشکل میں

کائنات رانا ایک بار پھر بڑی مشکل میں
فلمسٹار و ہدائتکارہ کائنات رانا کا 15 لاکھ مالیت کا ہیرا گم ہوگیا،آن لائن کے مطابق فلمسٹار کائنات رانا گذشتہ روز مون مارکیٹ کے ایک ریکارڈنگ سٹوڈیو میں اپنی نئی فلم’’ضدی راجپوت‘‘ کی ڈبننگ کروانے کے لیئے گئیں ان کے ہمراہ فلمسٹار سکندر خان بھی تھے جب وہ ڈبننگ کروا رہی تھیں تو انہیں پتہ چلا کہ ان کی انگلی…

انہوں نے سٹوڈیو ،بلڈنگ کی سیڑھیوں اور گاڑی میں بہت ڈھونڈامگر ہیرا نہ ملا غم سے نڈھال کائنات رانا نے بتایاکہ انہوں نے یہ ہیراایک ہفتہ قبل 15 لاکھ میں لیا تھا اور انہیں پسند بھی بہت تھا۔

اداکار سکندر خان نے بتایا کہ کائنات رانا نے اس ہیرے کی گمشدگی کا بہت گہرا اثر لیا ہے جس سے انہیں بہت تیز بخار اور ٹینشن ہوگئی ہے،

مقامی ہسپتال سے انہیں چیک کروایا ہے سکندر خان نے کہاکہ اگر کوئی چھوٹی موٹی چیز گم ہوتی تو شائد اس کا اتنا دکھ نہ ہوتا مگر یہ 15 لاکھ مالیت کاہیرا تھا جس کو بھی ملا ہے اسے تو شائد اس کی اہمیت کا نہ پتہ ہو مگر ہمارا تو15 لاکھ کا نقصان ہوگیا۔

سکندر خان نے مذید کہاکہ کائنات رانا نے اس ہیرے کی گمشدگی کے بعد اپنی تمام شوٹنگز اور ڈبنگز منسوخ کردی ہیں اور کچھ دنوں تک وہ اس کے دکھ میں مبتلا رہیں گی آہستہ آہستہ اس نقصان کا غم بھولے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sqo7aI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times