Monday, December 3, 2018

پاکستان میں آرنلڈ شواز نیگر کی آمد

پاکستان میں آرنلڈ شواز نیگر کی آمد
ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق پولینڈ کے شہر کاٹوویسٹا میں موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوا ہے جو کہ 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس کانفرنس میں 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے ٹوئٹر پر ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر نے ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کے پاکستان آنے کے وعدے پر ٹوئٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PikGRk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times