
اپوزیشن ارکان نے لیگی رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، جہاں اپوزیشن ارکان نے نیب کے ہاتھوں گرفتار رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے مجھے صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ اقبال میں گرفتار کیا جس کیس میں مجھے گرفتارکیا،اس کا ریفرنس ہی اب تک دائرنہیں ہوا۔ نیب قیامت تک میرے خلاف کرپشن سامنے لےآئے، ایوان چھوڑدوں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QWxkux
0 comments: