Tuesday, December 4, 2018

معروف اداکار ہمایوں سعید نے بینڈ بجا دی

کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاروں کو بھی تحفظ کا احساس ہوا ہے
معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے ،ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں کراچی سے فلمیں بننا شروع ہوئیں اس وقت لاہور فلم انڈسٹری مکمل طور پر بیٹھ چکی تھی اس مشکل وقت میں کراچی کے فلمسازوں نے رسک لیا اور کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو بھی ایک تحفظ کا احساس ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کراچی میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے ڈائریکٹر کسی سے کم نہیں ۔ہمایوں سعید نے کہا کہ بعض ناقدین ہماری فلموں پر بلا وجہ تنقید کا نشتر چلاتے ہیں اگر انہیں فلموں کی اتنی سوجھ بوجھ ہے تو باتیں کرنے کی بجائے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم بھی ان سے کچھ سیکھ سکیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KVy7GC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times