
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں اور بم دھماکوں میں قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ننگرہار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران 2 دھماکوں کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VZh9fN
0 comments: