
کینسگٹن پیلس کی جانب سے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ آرمی ڈاگ سنٹر اسلام آباد میں کتوں کو ٹریننگ دی ۔
کینسنگٹن پیلس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی ڈاگ سنٹر اسلام آباد برطانیہ کے ڈیفنس اینیمل ٹریننگ سنٹر میلٹن موبرے کی طرز پر بنایا گیا ہے، برطانیہ کتوں کی ٹریننگ کے حوالے سے گزشتہ 10 سال سے پاک فوج کو ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔
برطانیہ پاکستان کاﺅنٹر امپرو وائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (سی آئی ای ڈی) پروگرام میں بھی معاونت کر رہا ہے ، اس پروگرام کے تحت کتوں کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی تربیت دی جاتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32pWxzM
0 comments: