
تھکن کی خواہ کوئی بھی وجہ ہو،اس کا علاج ممکن ہے اور دواسے زیادہ غذاؤں میں تبدیلی کرنے سے مریض صحت یاب ہوجاتا ہے ۔
آپ ایسی غذاؤں کو کھا کر تھکن پر قابو پاسکتے ہیں ،جن میں حیاتین ب ا،ب۲،ب۲ ،حیاتین ج،کیلسئیم ،پوٹا شےئم اور میگنیز ئیم پائے جاتے ہیں ،
اس لیے کہ یہ اجزا تھکن کودُور کرتے ہیں ۔یہ حیاتین ومعدنیات ہمیں پھلوں سے وافر مقدار میں حاصل ہوتی ہیں ۔اس کے علاوہ آلو ،ہری سبزیاں دودھ اور مغزیات بھی ان کے حصول کے بہترین ذرائع ہیں ۔
کیلا اور آم تھکن پر فوری قابو پانے کے لیے اپنی مثال آپ ہیں ۔مندرجہ بالا اشیا روزانہ کی غذاؤں میں شامل کیجیے۔
تھکن دور کرنے کے لیے چقندر ،گاجر ،پالک ،کشمش ،تر بوز ،فالسہ ،شہد ،میوے ،انڈے ،مچھلی ،کھجور ،سیب اور ٹماٹر بھی اہم ضروری ہیں ۔
کام کے دوران سبز چائے ضرور پییں ۔جڑی بوٹیوں والی چائے توانائی اور ارتکازِ توجہ میں اضافہ کرتی ہے،لیکن اس کا زیادہ پینا فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔
توانائی بحا ل کرنے والا مینگو شیک
فوری طور پر تھکن دور کرنے اور توانائی بحال کرنے کے لیے دو کیلے ،ایک آم ،آدھا کپ دہی ،دوچائے کے چمچے شہد ،تھوڑی سی برف یاٹھنڈا پانی لے کر مینگو شیک بنا کر پینے کے دس منٹ بعد آپ خود کو تازہ دم اور چاق چو بند محسوس کریں گے ۔
مساج
سر اور چہرے کا مساج تھکن دور کرکے سکون پہنچاتا ہے ۔نرم ہاتھوں سے سر کا مساج کیجیے ۔اس کے لیے بادام یا خشخاش کا تیل مفید ہوتا ہے ۔
یہ دونوں تیل دماغ کو ٹھنڈ ک اور سکون پہنچا تے ہیں ۔سونے سے پہلے خشخاش کے تیل کی مالش کیجیے ،آپ کو گہری اور پُر سکون نیند آجائے گی ۔
نباتی غسل
سونف ،چند لونگیں ،تھوڑی سی دار چینی ،پودینے ،گلاب کی پیتاں اور استعمال شدہ لیموں کے چھلکے لیں ۔
پھر انھیں پانی میں اچھی طرح جوش دے کر نہانے کے پانی میں ملا لیجیے اور غسل کیجیے ۔ہفتے میں د و یاتین بارنباتی غسل کیجیے ۔چند ہی دنوں میں آپ خود میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے ۔
اس غسل سے نہ صرف چستی آتی ہے ،بلکہ بال بھی ملائم اور چمک دار ہوجاتے ہیں ۔
ورزش
تھکن پر قابو پانے اور چست رہنے کے لیے کسی بھی قسم کی ورزش کو اپنی زندگی کے معمولات میں شامل کر لیجیے ۔سانس کی ورزش کریں ،
یوگا کریں یا تیرا کی ،یہ تمام ورزشیں پٹھوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہین ۔اگر بدن میں درد رہتا ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے ورزش کا انتخاب کیجیے ۔بہت سے لوگوں میں یہ غلط تا ثر پایا جاتا ہے کہ کام کرنے سے تھکن ہوجاتی ہے ۔
یہ بالکل غلط خیال ہے ۔زیادہ آرام کرنے اور کام نہ کرنے والے لوگ تھکن اور بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔
کام اور آرام میں توازن بہت ضروری ہے ۔کھیل کود میں حصہ لینا بھی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے م مفید ہے ۔
فعال طرزِ زندگی
صبح جلدی بیدار ہوں اور رات کو جلد سو ئیں ۔صبح کا آغاز بھر پور ناشتے سے کیجیے ۔کام اور آرام میں توازن رکھیں ۔
روزانہ کے معمولات میں ذہنی اور جسمانی دونوں مصر وفیات شامل رکھیں ۔روزانہ دوڑیں ،چہل قدمی کریں یا تیز قدمی ،لیکن خود کو فعال رکھیں ۔کام سے نہ گھبرائیں ،یاد رکھیں حرکت میں برکت ہے اور زندگی کی تمام خوشیاں اچھی صحت میں ہی پوشیدہ ہیں ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QgyQIj
0 comments: