Sunday, July 17, 2022

چوہدری پرویز الہٰی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، اسد عمر

اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمرکا کہنا ہےکہ شہباز شریف بنیادی طور پر اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسدعمرکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے زیادہ اب مسلم لیگ ن کی ضرورت ہےکہ نئے انتخابات ہوں، آج کے نتائج سے پاکستان کی پوری سیاست بدل گئی ہے۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ ایک سیاسی تجزیہ کارکے طورپر کہنا چاہتا ہوں کہ اب انھیں انتخابات کی طرف جانا چاہیے، تمام سروے ہمارے بتا رہے تھے کہ آج تحریک انصاف کامیاب ہوگی، تحریک انصاف آج کم ازکم 16 نشستیں جیتےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی تحریک انصاف کی نہیں، قوم کی کامیابی ہے، پاکستان کے فیصلے، پاکستانی عوام کریں گے، عوام کو یہ قبول نہیں کہ ان کی تقدیر کے فیصلے بند کمروں میں ہوں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں تازہ سیاسی صورت حال پرگفتگو ہوگی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طےکیا جائےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/WKDPOmA

0 comments:

Popular Posts Khyber Times