Friday, December 14, 2018

جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات کل ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کل دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بڑے بھائی نوازشریف کی ملاقات بھی منسٹر انکلیو میں بدھ کے روز ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

واضح رہےکہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف ان دنوں راہداری ریمانڈ پر ہیں اور قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QTIIXY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times