
آج قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اصلاحات کے تحت دونوں اداروں کاایک بورڈ آف ڈائریکٹرز قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پی بی سی اور پی ٹی وی کو ایک انتظامی چھتری تلے لایا جائے گا تاکہ ان اداروں کی استعداد بڑھائی اور ان میں بہتری لائی جاسکے۔
وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی وی اگلے سال تک منافع بخش ادارہ بن جائے جبکہ پی بی سی کی صورتحال بدلنے میں تقریباًدو سال لگیں گے۔
پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان ہمارے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے اور اسے منافع بخش ریاستی ادارہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کی عمارت پٹے پر دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اس حوالے سے سوال پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی طرف سے پوچھا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LeYQhv
0 comments: