Sunday, December 30, 2018

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کو مسترد کر دیا

وزیر اطلاعات فواد چوہدری
 فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نہ تو سندھ میں گورنر راج نافذ کررہی ہے اور نہ ہی اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی جگہ کسی اور رکن اسمبلی کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنا چاہیے کیونکہ مراد علی شاہ کا نام جعلی بینک اکائونٹس کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف تمام الزامات دستاویزی ہیں اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں شفاف تحقیقات کی حمایت کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VnnMYu

0 comments:

Popular Posts Khyber Times