Saturday, December 22, 2018

وزیراعظم کا ہوگا اب میانوالی میں جلوہ

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی 27 جنوری کو میانوالی میں جلسہ کرے گی۔

نعیم الحق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے، حکومت بننے کے بعد پہلی بارعمران خان کا جلسے سے خطاب ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق طلوع سحر کے 100 دن کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب باتیں مان سکتے ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شخص کیسے ملک سے وفادار ہوگا جب اس کی اربوں روپے کی دولت پاکستان سے باہر ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں حکومت نہیں عوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے اور عوام کو ہی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جو بھی معاشرہ آگے بڑھتا ہے وہ کرپشن کو پنپنے نہیں دیتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R6Xx9N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times