
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی فورسز کے ریپ کے متعدد کیسز ثبوتوں کے ساتھ رپورٹ ہو چکے ہیں، پوشپورہ اور کنان سمیت کئی دیہاتوں میں اجتماعی طور خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت میں ہم نے اقوام متحدہ کے کمیٹی کو کشمیر لانے کے لئے بہتر انتظامات نہیں کیے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر سے متعلق قرار دادوں پر فوری عمل در آمد کیا جائے، اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور کے لئے قراردادوں پر تو عمل کیا لیکن کشمیر سے متعلق ایسا نہیں ہوتا، ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے اور مسئلہ حل ہونے تک ہتھیار کا استعمال روکا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zOllFq
0 comments: