Monday, December 10, 2018

ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع
پنجاب میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے اڑتالیس ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پانچ روزہ مہم کے دوران کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں 24لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں بھی انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کے دوران 59 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔

بلوچستان میں کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداﷲ میں پانچ روزہ جبکہ دوسرے اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم بھی آج شروع ہورہی ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ بچوں کو جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے تمام دس اضلاع میں پانچ سال تک عمر کے سات لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SCFVzk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times