Wednesday, December 26, 2018

سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق انھیں وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، زلفی بخاری کی جانب سے ان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دئیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زلفی بخاری وزیر کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتے۔

زلفی بخاری کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل وزیرکے اختیارات استعمال نہیں کر رہے جس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کی جانب سے زلفی بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی اختیارات استعمال کیے تو پھر معاملے کو دیکھ لیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T9sAPn

0 comments:

Popular Posts Khyber Times