Thursday, December 20, 2018

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی نے حکمت عملی تیار کر لی

چئیرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف زرداری
چئیرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے تیاری کر لی۔ ارکان پارلیمنٹ کو کراچی طلب کرتے ہوئے کل بینکنگ کورٹ پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کل بیکنگ کورٹ میں پیش ہونگے جس کے دوران عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جائے گی۔

پیپلز پارٹی نے کل پیشی کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود تمام ایم پی ایز کو کل عدالت میں ساتھ چلنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری دے دی جائے گی۔

دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کل پیشی کے موقع پر عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظور نہ کی تو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا جس کے لئے انتظامی سطح پرتمام اقدامات کر لئے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GykH4R

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times