Thursday, December 27, 2018

علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات کے لئے 7 سات رکنی ٹیم تشکیل

علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات کے لئے 7 سات رکنی ٹیم تشکیل
کراچی ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج، تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس افسران کی سات رکنی خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقات اور قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کی سربراہی میں سات افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

فارنسک رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل اور لیاقت آباد میں 10 دسمبرکو نشانہ بنائے جانے والے احتشام کے قتل میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا۔ قتل کے دونوں واقعات کی کڑیاں ملا کر تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2rVGgBV

0 comments:

Popular Posts Khyber Times