نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں کم سے کم 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بوکو حرام گروہ کے خلاف آپریشن کی غرض سے فوج اور پولیس کا مشترکہ قافلہ جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے ایک گاؤں کے قریب حملہ کر کے دو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BEIA4R
0 comments: