Thursday, July 9, 2020

مادر ملت فاطمہ جناح کو دار فانی سے کوچ کیے۵۳ برس بیت گئے

ہمت،جہد مسلسل اورعزم و استقلال کا استعارہ،تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا
ہمت،جہد مسلسل اورعزم و استقلال کا استعارہ،تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا،ہجرت کے بعد دل شکستہ قوم کا حوصلہ بڑھایا،

قائد اعظم محمد علی جناح کی ہر قدم پر معاون و مدد گار رہیں،مادر ملت فاطمہ جناح کو دار فانی کوچ کیئے ترپن برس بیت گئے

فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح سے 17 سال چھوٹی تھیں،قیام پاکستان کی جدو جہد میں قدم قدم پر قائد کے ساتھ ہمراہ رہیں۔انیس سو انیس میں کلکتہ سے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی۔۔۔
نیٹ۔۔۔
آپ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لیے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کا کام لیا، آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔۔
نیٹ۔۔۔
مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔لٹی پٹی قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھایا،انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔۔۔
نیٹ۔۔۔
نو جولائی 1967کو وطن عزیز مادر ملت کے سایہ شفقت سے محروم ہو گیا،ترپن سال بیت جانے کے باوجود بھی ان کا خلا آج بھی پر نہ کیا جا سکا،ان کی یاد اور احسانات اہل وطن کے دل میں آج میں زندہ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3edfdYG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times