
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چوری سے ووٹ لے کر حکومت بنائی ہے، عمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کیخلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں، وزیراعظم ملک کی حمایت کیلئے جاتے ہیں لیکن ملکی سیاست ڈسکس کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، حکومت غریب دشمن ہے، پالیسیاں تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کرنا ہوگا، جو سلسلہ چل رہا ہے وہ انتقامی سیاست کا سلسلہ ہے، حکومت کمزور ہے، صرف انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔
چئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا گلگت بلتستان سے تعلق نسلوں کا ہے خطے میں آج بھی پیپلز پارٹی مقبول ترین پارٹی ہے، ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے مسائل کے لیے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا سی پیک میں گلگت بلتستان کا زیادہ حصہ ہونا چائیے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FKtfVw
0 comments: