Wednesday, November 21, 2018

حکومت کا غریب افراد کیلئے وکلا کی مفت سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ

حکومت کا غریب افراد کیلئے وکلا کی مفت سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ
حکومت نے غریب افراد کی مدد کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، فوجداری مقدمات میں مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت انسانی حقوق کے ماتحت فوجداری قانون کی مرکزی اتھارٹی ڈی جی کی سربراہی میں قائم کی جائے گی، یہ سہولت ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کے نظام تک فراہم کی جائے گی۔

وزارت قانون کے تیار کردہ بل کے مطابق لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی فوجداری مقدمات جرمانوں اور ضمانت کیلئے غریب شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی، اس مقصد کیلئے مختلف شہروں میں وکلا پینل قائم کئے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zphuye

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times