Friday, November 23, 2018

وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے غربت ہوتی ہے: وزیراعظم

وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے غربت ہوتی ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں بھی غریب طبقے پر زیادہ توجہ دی گئی، وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے غربت ہوتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک چار ٹرینوں کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10نئی ٹرینوں کے اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں۔ معاشرے کا غریب اور کمزور طبقہ ریل کے ذریعے سفر کرتا ہے، غریب لوگوں پر توجہ دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ مدینہ کی ریاست میں بھی غریب طبقے پر زیادہ توجہ دی گئی۔ وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے غربت ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ،اداروں کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے نقصان میں جا رہے ہیں، کرپشن اور سیاسی بھرتیوں کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DEuNxQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times