
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایک بارپھرنوجوت سنگھ سدھو کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، وزیراعظم نے سدھو کو کرتارپور بارڈر کھولے جانے کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔
بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے، سدھو نے کہا کہ عمران خان بارہ کروڑنانک پیروکاروں کے لئے تبدیلی لے آئے، میرےدوست وزیراعظم عمران خان نے مجھے بلاکرعزت مان دیاہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دوست جو وزیراعظم بن گیا، بابا نانک کے در پر مجھے بلاتا ہے، مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخرہے، تقریب میں شامل ہوکر خوشی محسوس ہوگی۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کا افتتاح 28 نومبر کو کریں گے۔
سدھو نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، عمران خان میرادوست ہے، مجھے بلائے گا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا۔
یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا اور بھارتی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی تھی۔
جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DCzRCV
0 comments: