Thursday, November 22, 2018

عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے: احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال
سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بیرون ملک جا کر پاکستان میں کرپشن کا رونا روتے ہیں، بیرون ملک پاکستان کی برائیاں کریں گے تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سی پیک میں کرپشن کا رونا روتے ہیں لیکن چین میں سی پیک کی تعریف کرتے نظر آئے ہیں۔

 

ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قومی احتساب بیورو سے سی پیک کی تحقیقات کرالیں، میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نون نے پاکستان کو تیزی سی ترقی کرنے والا ملک بنایا ہے لیکن ہمیں اپنی پانچ سالہ محنت پر پانی پھرتا نظر آ رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صرف سو دنوں کے اندر ہی ملک میں مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے، ہمارا مقصد ان کی حکومت گرانا نہیں ، بلکہ ہم ثابت کریں گے کہ اناڑی اناڑی ہی ہوتا ہے،حکومت کے 100 دن عوام کےلئے 100 یوٹرن ثابت ہوچکے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جب کہ ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Fz8Mmw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times